اسرائیل کے وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کا دورہ ملتوی کردیا

اسرائیل کے وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات سمیت دیگر خلیجی ممالک کا دورہ غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل کے وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات سمیت دیگر خلیجی ممالک کا دورہ غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ خلیجی ممالک کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے اور تعلقات میں بہتری کے بعد اگلے ہفتے نیتن یاہو کو متحدہ عرب امارات سمیت دیگر خلیجی ممالک کا دورہ کرنا تھا جس کو غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم کے آفس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نیتن یاہو متحدہ عرب امارات کے حکمران شیخ محمد بن زاید اور بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسی ال خلیفہ کی ملک کے دورے کی دعوت کو سراہتے ہیں تاہم کورونا وائرس کی وجہ سے ملکی فضائی سرحد کی بندش کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو متحدہ عرب امارات اور بحرین کے 3 روزہ دورہ پر جانا تھا تاہم کورونا وائرس کے باعث دورے کا دورانیہ صرف 3 گھنٹے کے لیے کردیا گیا تھا۔

عرب ذرائع کے مطابق امارات اور بحرین نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرکے فلسطینی مسلمانوں کی پشت میں خنجر گھونپ دیا اور اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ کھلی غداری کا ارتکاب کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق معاویہ اور یزید (لعن) کے ماننے والے ممالک سے صہیونی غاصب حکومت سے  گٹھ جوڑ کی  توقع کی جاتی تھی۔

News Code 1905124

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 5 =