پاکستان کی قومی اسمبلی میں حکومتی اور اپوزیشن ارکان گتھم گتھا ہوگئے

پاکستان کی قومی اسمبلی اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر کی طرف سے بات کی اجازت نہ دینے پر اپوزیشن ارکان اسپیکر ڈائس پر پہنچ گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی قومی اسمبلی اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر کی طرف سے بات کی اجازت نہ دینے پر اپوزیشن ارکان اسپیکر ڈائس پر پہنچ گئے۔ اپوزیشن رکن سید نوید قمر نے ڈپٹی اسپیکر کا مائیک اتار دیا، اسپیکر ڈائس کے سامنے حکومتی اور اپوزیشن ارکان گتھم گتھا ہوگئے۔ قومی اسمبلی اجلاس میں آج دوسرے دن بھی شور شرابا رہا، ایوان میں اپوزیشن ارکان ڈیسک اور سیٹیاں بجاتے رہے۔

اسپیکر ڈائس کے سامنے حکومتی اور اپوزیشن ارکان گتھم گتھا ہوگئے، متعدد ارکان دھکم پیل میں گر پڑے جس کے بعد ڈپٹی اسپیکر نے اجلاس کی کارروائی نماز ظہر کے لیے معطل کر دی۔

News Code 1905119

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 10 =