قطر نے کورونا وائرس کی دوسرے لہر کے پیش نظر نئی پابندیاں عائد کردی ہیں

قطر نے کورونا وائرس کی دوسری لہر کے بعد نئی پابندیوں سے متعلق 32 نکاتی پلان جاری کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطر نے کورونا وائرس کی دوسری لہر کے بعد نئی پابندیوں سے متعلق 32 نکاتی پلان جاری کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق قطر نے کورونا وائرس کے اضافے کے بعد نئی پابندیوں سے متعلق 32 نکاتی پلان جاری کردیا ہے جس میں دفاتر میں 80 فیصد حاضری کی ہدایت دی گئی ہیں اور ساتھ ہی شادیوں پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے تاہم آؤٹ ڈور شادیوں کےلیے چند شرائط کے بعد اجازت دی جائے گی۔

قطر میں کورونا  وائرس کے لیے قائم نیشنل ہیلتھ اسٹریٹیجک گروپ کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ کا کہنا تھا کہ قطر میں روزانہ کی بنیاد پر کورونا وائرس کے مریضوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور دوسری لہر خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔

ڈاکٹر عبداللہ نے کہا کہ دسمبر کے مقابلے میں جنوری کے دوران اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں میں 85 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور سب سے زیادہ خطرے کی بات آئی سی یو میں بھی مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے جب کہ اگلے چند دنوں کے ریکارڈ کے بعد صورتحال واضح ہوگی۔ قطر میں اب تک کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 52 ہزار 491 ہوگئی ہے جب کہ کورونا سے 249 اموات بھی ہوچکی ہیں۔

News Code 1905116

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 10 =