اسرائیل کے وزیراعظم آئندہ ہفتہ متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے

غاصب صہیونی حکومت کے وزیراعظم نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ ہفتے متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کریں گے اور وہاں سے ممکنہ طور پر بحرین بھی جائیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ غاصب صہیونی حکومت  کے وزیراعظم نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ ہفتے متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کریں گے اور وہاں سے ممکنہ طور پر بحرین بھی جائیں گے۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو آئندہ ہفتہ متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر جائیں گے جس کے بعد وہ دوسرے عرب ملک بحرین کا رخ کریں گے۔ دورے کے دوران سفارتی، تجارتی اور سفری تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ پریس کانفرنس میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں اسرائیلی وزیراعظم نے عرب ممالک کے باضابطہ سرکاری دوروں کا انکشاف  کرتے ہوئے کہا کہ کووڈ-19 کی وجہ سے یہ دورہ صرف 3 گھنٹے کا ہوگا جس کے بعد وہ ممکنہ طور پر بحرین بھی جائیں گے۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات اور بحرین نے مسئلہ فلسطین کے ساتھ خیانت اور غداری کرتے ہوئےاسرائیل کو باقاعدہ طور پرتسلیم کرلیا ہے۔

News Code 1905113

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 3 =