مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کیا گیا، بیلسٹک میزائل غزنوی 290 کلو میٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے اور نیوکلیئر وارہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ کامیاب تجربہ پر صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف نے انجینئرز سمیت سائنسدانوں کو مبارک باد بھی دی۔

پاکستان نے زمین سے زمین پرمارکرنے والے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
News Code 1905112
آپ کا تبصرہ