پاکستانی فورسز اور وہابی دہشت گردوں میں جھڑپ / 4 دہشت گرد اور 2 اہلکار ہلاک

پاکستانی سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں خفیہ اطلاعات پروہابی دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن کیا جس میں چار دہشت گرد اور 2 اہلکار ہلاک ہوگئے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں خفیہ اطلاعات پروہابی  دہشت گردوں کے خلاف  فوجی آپریشن کیا جس میں چار دہشت گرد اور 2 اہلکار ہلاک ہوگئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں ایک کمپاوٴنڈ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر آپریشن کیاگیا۔ٹھکانے کامحاصرہ کرنے پر دہشتگردوں فائرنگ کردی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ یہ دہشت گرد اغوا برائے تاوان ، بھتہ خوری ، سکیورٹی فورسز پر فائر نگ اور آئی ای ڈی دھماکوں میں ملوث تھے۔ آپریشن کے دوران نائب صوبیدار امین اللہ اورسپاہی شیر زمین نے بھی ہلاک ہوگئے جب کہ 4 فوجی جوان زخمی ہوئے۔

News Code 1905110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 3 =