مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع بریگيڈیئر جنرل امیر حاتمی ہندوستان کے دورے پر بنگلور میں ہیں، جہاں انھوں نے ہندوستانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف بپن راوت سے ملاقات اور گفتگو کی۔ اطلاعات کے مطابق ایرانی وزیر دفاع نے اس ملاقات میں دونوں ممالک کے تاریخی، ثقافتی اور سیاسی امور میں اشتراکات نیز علاقائی اور عالمی امور میں دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے پاس بحر ہند میں بہت سے ظرفیتیں موجود ہیں اور ہمیں ان ظرفیتوں سے عسکری اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے سلسلے میں استفادہ کرنا چاہیے۔ اس ملاقات میں ہندوستان کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف نے ایرانی وزیر دفاع اور ان کے ہمراہ ایران کے اعلی فوجی وفد کے دورہ ہندوستان کا خير مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے اعلی فوجی وفد کی ہندوستان میں ہوا بازی کی نمائش میں موجودگی دونوں ممالک کے باہمی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا مظہر ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع بریگيڈیئر جنرل امیر حاتمی ہندوستان کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے ہندوستانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف بپن راوت سے ملاقات اور گفتگو کی۔
News Code 1905109
آپ کا تبصرہ