پاکستان میں امام مسجد کے قتل میں ملوث اس کی اہلیہ کو گرفتار کرلیا گیا

پاکستانی پولیس نے شالیمار کے علاقے میں امام مسجد کے قتل میں ملوث اس کی بیوی کو گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی پولیس نے شالیمار کے علاقے میں امام مسجد کے قتل میں ملوث اس کی اہلیہ کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس نےقتل میں ملوث امام مسجد کی اہلیہ کوگرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمہ نادیہ امام مسجدکےقتل میں ملوث ہونےکاثبوت ملنے کےبعد گرفتار کی گئی۔ ملزمہ نادیہ کےملوث ہونےکابیان اس کے آشنا نے دیا۔ 28  جنوری کو لاہور کی ملتانی کالونی میں واقع شالیمار مسجد سے ملحقہ کوارٹر سے ایک شخص کی لاش ملی تھی۔ مقتول کی شناخت آصف ولد مرید حسین کے نام سے ہوئی جو شالیمار مسجد میں امام تھے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ایک رات پہلے نامعلوم افراد آصف سے کوارٹر میں ملنے آئے تھے۔ انہی نے آصف کا تیز دھار آلے سے گلا کاٹا اور فرار ہوگئے تھے۔

News Code 1905108

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 8 =