سعودی عرب نے پاکستان سمیت 20 ممالک پر فضائی پابندی عائد کردی

سعودی عرب نے کورونا وائرس کی نئی شکل کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پاکستان سمیت 20 ممالک پر فضائی پابندی عائد کردی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب نے کورونا وائرس کی نئی شکل کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پاکستان سمیت 20 ممالک پر فضائی پابندی عائد کردی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب نے 20 ممالک کے لیے پروازوں پر پابندی عائد کردی ہیں، ان ممالک میں پاکستان سمیت امریکہ، برطانیہ، متحدہ عرب امارات، مصر، ترکی، لبنان، بھارت، فرانس، جرمنی، انڈونیشیا، جاپان، جنوبی افریقہ، ارجنٹائن، برازیل،آئرلینڈ، اٹلی، پرتگال، سویڈن اور سوئٹزرلینڈ شامل ہیں۔

سعودی عرب سے جاری ہونے والے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس پابندی سے سعودی شہری، سفارت کار، اور کورونا وائرس سے متعلق طبی ماہرین و عملہ اور ان کے اہلِ خانہ کو استثنٰی حاصل ہو گا۔ اس عارضی پابندی کا آج صبح سے اطلاق ہوگیا ہے تاہم کورونا احتیاطوں پر پابندی کرتے ہوئے ان ممالک سے بلا تعطل سپلائی چین اور شپنگ کی نقل و حرکت یقینی بنائے گی۔

یہ فیصلہ اتنا اچانک کیا گیا ہے کہ پاکستان سمیت کئی ممالک میں سعودی عرب کے لیے پروازیں اُڑان بھرنے کی تیاری کر رہی تھیں تاہم مسافروں کو آْخری لمحات میں سعودی پابندی سے آگاہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب خلیجی ممالک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے جہاں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 68 ہزار ہوگئی ہے جب کہ اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 400 ہے۔

News Code 1905104

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 4 =