عمران خان کی اپوزیشن رہنماؤں کو اپنے مستعفی ہونے کی مشروط پیش کش

پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے اپوزیشن رہنماؤں کو اپنے مستعفی ہونے کی مشروط پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اپوزیشن رہنما لوٹا ہوا پیسہ واپس کردیں تو وہ مستعفی ہوجائیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے اپوزیشن رہنماؤں کو اپنے مستعفی ہونے کی مشروط پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اپوزیشن رہنما لوٹا ہوا پیسہ واپس کردیں تو وہ مستعفی ہوجائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن رہنما قوم کا لوٹا ہوا پیسہ واپس کریں میں استعفیٰ دینے کو تیار ہوں۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کو وزراء کے پارلیمنٹ اجلاسوں میں حاضری کی رپورٹ پیش کی گئی، ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے عمر ایوب اور حماد اظہر کی پارلیمانی کارکردگی کی تعریف کی جب کہ دیگر وزراء کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ پوری قوم کا نمائندہ فورم ہے جہاں ہر وزیر جوابدہ ہے، جمہوریت مضبوط کرنی ہے تو پارلیمنٹ کو مضبوط بنانا ہوگا۔

ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں اپوزیشن کے استعفوں کی ڈیڈلائن ختم ہونے کا ذکر بھی سامنے آیا جس میں وزیراعظم نے اپوزیشن کو اپنے استعفے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن رہنماء قوم کا لوٹا ہوا پیسہ واپس کریں میں استعفیٰ دینے کو تیار ہوں، استعفیٰ دینے کے لیے ہمت و جرات چاہیے جو ان میں نہیں، اگر ان میں استعفیٰ دینے کی ہمت ہوتی تو این آر او کرکے ملک سے نہ بھاگتے، نواز شریف، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان ملک کا لوٹا پیسہ واپس کریں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ جو لوگ ماضی میں این آر او کرکے جدہ اور دیگر ممالک بھاگے ان میں جرات نہیں ہوتی، جن کا پیسہ پوری دنیا میں پڑا ہو ان میں استعفے دینے کا حوصلہ نہیں ہوتا، میں کل ہی اپنا استعفیٰ دینے کو تیار ہوں تاہم یہ ملک کا پیسہ واپس کردیں۔

News Code 1905098

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 8 =