پاکستانی وزیر اعظم نے ملک میں کورونا ویکسی نیشن  کا باقاعدہ آغاز کردیا

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے ملک میں کورونا ویکسی نیشن کا باقاعدہ آغاز کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان  نے  ملک میں کورونا ویکسی نیشن  کا باقاعدہ آغاز کردیا۔ اسلام آباد میں وزیر اعظم کی موجودگی میں ہیلتھ ورکر کو ویکسین کا ٹیکا لگا کر ویکسی نیشن کا آغاز کیا گیا جسے سرکاری ٹیلی ویژن پر براہ راست نشر کیا گیا۔

اس موقعے پر وزیر اعظم نے کہا کہ چین سےپانچ لاکھ ویکسین ملنے پرشکریہ اداکرتاہوں۔ تمام صوبوں میں ویکسین کی منصانہ تقسیم ہوگی۔ کورونا ایس او پیز پر عمل اور ماسک پہننا بہت ضروری ہے۔ وبا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل جاری رکھنا ہوگا، ویکسین آنے کے باوجود وائرس کا خطرہ ختم نہیں ہوا۔  انہوں نے کہا کہ  ہم نے  اسکولوں کو کھول دیا ہے اور اب اسپتالوں کو بھی عام مریضو ں کے لیے کھول دیا جائے گا۔ اس موقعے پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر بھی وزیراعظم کے ساتھ موجود تھے۔

News Code 1905096

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 6 =