کراچی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 4 افراد ہلاک ہوگئے

کراچی کے علاقہ انکل سریا اسپتال کے سامنے نامعلوم افراد کی کارپرفائرنگ سے 4 معروف ٹک ٹاکر ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کراچی کے علاقہ انکل سریا اسپتال کے سامنے نامعلوم افراد کی کارپرفائرنگ سے 4 معروف ٹک ٹاکر ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے انکل سریا اسپتال کے سامنے نامعلوم افراد نے ہنڈا سٹی کار (نمبر AEN-548) پرفائرنگ کرکے لڑکی سمیت 4 معروف ٹک ٹاکرکو قتل کردیا۔

مقتولہ خاتون کی شناخت معروف ٹک ٹاکر32 سالہ مسکان شیخ کے نام سے کی گئی۔ مقتولہ لانڈھی کی رہائشی تھی۔ زخمیوں کی شناخت ان کے پاس سے ملنے والے شناختی کارڈ سے 29 سالہ صدام حسین ولد عبد اللہ جان غمگین ، 24 سالہ سید ریحان شاہ ولد سید نصیر حسین شاہ اور 25 سالہ عامر خان ولد آصف خان کے نام سے کی گئی۔ زخمی ہونے والے دیگر3 افراد صدام حسین، عامرخان اورسید ریحان شاہ بھی وقفے وقفے سے سول اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق مذکورہ چاروں افراد کار میں جا رہے تھے کہ تعاقب میں آنے والے رکشے میں سوار افراد نے انکل سریا اسپتال کے قریب ہنڈا سٹی کارپرعقب سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں خاتون کو گولی لگی اور کار کے اسپتال کے گیٹ کے سامنے رکتے ہی مسلح ملزمان نے رکشا سے اترکرکارکو گھیرے میں لے کر اس میں سوار افراد کو نیچے اتار کر گولیاں مار دیں اوررکشا سمیت فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے 9 خول حاصل کرکے فارنزک لیبارٹری بھیج دیے، پولیس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔

News Code 1905091

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 1 =