ایران کے وزیر دفاع ہندوستان کا دورہ کریں گے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع بھارت کے وزیر دفاع کی سرکاری دعوت پر بھارت کا دورہ کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع بریگیڈئر جنرل امیر حاتمی بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ  کی سرکاری دعوت پر بھارت کا دورہ کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق جنرل امیر حاتمی بھارت کے دورے کے دوران بھارت کے وزیر دفاع  سمیت  بھارت کے دیگر اعلی حکام کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔ ایرانی وزیر دفاع جنرل حاتمی بھارت میں بحر ہند کے ساحلی ممالک کے وزراء دفاع کے اجلاس میں بھی  شرکت اور خطاب کریں گے۔ ایرانی وزیر دفاع بنگلور میں فضائی وسائل کی نمائشگاہ کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

News Code 1905089

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 3 =