ترک صدر اردوغان کا اپنے دور اقتدار کو طول دینے کے لئے نئے آئين کا عندیہ

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے اپنے دور اقتدار کو طول دینے کے لیے نئے آئین کا عندیہ دے دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے  صدر رجب طیب اردوغان نے اپنے دور اقتدار کو طول دینے کے لیے نئے آئین کا عندیہ دے دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق رجب طیب اردوغان نے کہا کہ وقت ہے کہ ملک میں نئے آئین پر بحث کی جائے۔ اتحادیوں میں اتفاق رائے ہوا تو مستقبل میں نئے آئین پر کام کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترکی کے مسائل کی وجہ یہ ہے کہ ہمیشہ آئین کو قابضوں نے مرتب کیا۔ ترکی میں اگلے صدارتی و پارلیمانی انتخابات 2023 میں ہوں گے۔ ترک صدر 2023 میں دوبارہ منتخب ہوئے تو 2028 تک صدر رہیں گے۔

News Code 1905088

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 4 =