پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں ٹریفک حادثے میں 14 افراد ہلاک

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے اوتھل میں تیز رفتار کوچ الٹ گئی جس کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق اور 9 افراد زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے  صوبہ بلوچستان کے علاقے اوتھل میں تیز رفتار کوچ الٹ گئی جس کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق اور 9 افراد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق افراد میں 5خواتین، 2 بچے اور 7 مرد شامل ہیں۔ حادثے کا شکار ہونے والی مسافر کوچ پنجگور سے کراچی جارہی تھی۔ ذرائع کے مطابق زخمیوں میں متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

 حادثے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال اوتھل منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ 4 شدید زخمیوں کو کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔

News Code 1905087

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 10 =