بھارتی کسانوں کا 6 فروری کو ملک گیر احتجاج کرنے کا اعلان

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں احتجاج کرنے والے بھارتی کسانوں نے احتجاج کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں احتجاج کرنے والے بھارتی کسانوں نے احتجاج کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارت کے احتجاجی کسانوں نے 6 فروری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا۔ ادھر مودی حکومت کی جانب سے آزادی اظہار رائے کو قابو کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ کسان احتجاج کی رپورٹنگ کرنے والے متعدد صحافیوں کےخلاف بغاوت کے مقدمات درج کرلیے گئے۔ تمام مقدمات ان ریاستوں میں درج کئے گئے جہاں بی جے پی برسر اقتدار ہے۔

News Code 1905085

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 1 =