پاکستان کے 80 سالہ سابق وفاقی وزیر کی 21 سالہ دوشیزہ سے شادی

پاکستان کے سابق وفاقی وزیر سید افتخار حسین گیلانی نے 80 سال کی عمر میں 21 سالہ دوشیزہ سے شادی کرلی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سابق وفاقی وزیر سید افتخار حسین گیلانی نے 80 سال کی عمر میں  21 سالہ دوشیزہ سے شادی کرلی۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ دو روز سے سوشل میڈیا پر افتخار گیلانی کی دوسری شادی کی تصاویر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سید افتخار حسین گیلانی کی عمر 80 برس ہے، وہ 1940 میں کوہاٹ میں پیدا ہوئے تھے جبکہ ان کی دلہن ان سے 59 برس چھوٹی یعنی 21 سال کی ہے۔

واضح  رہے کہ افتخار گیلانی نے 1970 میں بطور آزاد امیدوار پہلی بار الیکشن میں حصہ لیا تھا جس کے بعد وہ پیپلز پارٹی کا حصہ بن گئے۔ سنہ 1988 میں وہ بینظیر بھٹو کی پہلی حکومت میں بطور وزیر قانون خدمات سرانجام دیتے رہے۔ سید افتخار گیلانی نے 2011 میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی تاہم انہوں نے اگلے ہی سال 2012 میں پی ٹی آئی چھوڑ کر نون  لیگ میں شامل ہوگئے۔

News Code 1905084

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 6 =