پاکستانی فورسز نے افغان سرحد کے قریب 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا

پاکستانی فورسز نے افغانستان کی سرحد کے قریب کارروائی کے دوران 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  پاکستانی فورسز نے  افغانستان کی سرحد  کے قریب  کارروائی کے دوران 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دیر کے قریب پاک افغان بارڈر پر سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کی جانب سے دراندازی کی کوشش ناکام بنادی جب کہ سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں سوات سے تعلق رکھنے والے عابد اور یوسف خان سمیت مردان کا عبدالستار شامل ہے جب کہ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود اور گرینیڈ برآمد ہوئے ہیں۔

News Code 1905082

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 10 =