میانمار کی فوج نے ملک میں نئے انتخابات کا اعلان کردیا

میانمار کی فوج نے ملک میں اقتدار پرقبضہ کرنے اور آنگ سانگ سوچی کو گرفتار کرنے کے بعد ملک میں نئے انتخابات کا اعلان کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ میانمار کی فوج نے ملک میں اقتدار پرقبضہ کرنے اور آنگ سانگ سوچی کو گرفتار کرنے کے بعد ملک میں نئے انتخابات کا اعلان کردیا ہے۔ اس سے پہلے میانمار کی  فوج نے آج آنگ سانگ سوچی سمیت سیاسی رہنماؤں کو گرفتار کر کے ایک سال کی ایمرجنسی لگانے کا اعلان کیا تھا۔  اب ایک بیان میں فوجی حکام نے کہا کہ فاتح سیاسی جماعت کو ایک سال کی ایمرجنسی کے بعد اقتدار منتقل ہو گا۔ میانمار بینکس ایسوسی ایشن نے بتایا کہ میانمار میں موجود تمام بینک بند کردیئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ میانمار میں متنازع انتخابی نتائج کے بعد فوج اور سول حکومت میں سخت کشیدگی تھی۔

News Code 1905081

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 7 =