پاکستان کی قومی اسمبلی میں اپوزیشن کا احتجاج اور نعرے بازی

پاکستان کی قومی اسمبلی میں بات کرنے کی اجازت نہ ملنے پراپوزیشن نے قومی اسمبلی میں شدید احتجاج اور نعرے بازی کرتے ہوئے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں اور اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کرلیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی قومی اسمبلی میں بات کرنے کی اجازت نہ ملنے پراپوزیشن نے قومی اسمبلی میں شدید احتجاج اور نعرے بازی کرتے ہوئے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں اور اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کرلیا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومت نے سی پیک اتھارٹی کے بل کو اپوزیشن کی شدید مخالفت اور نعرے بازی کے باوجود منظور کروا لیا۔

وزیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے ایوان میں بل پیش کیا۔ اپوزیشن نے اسپیکر سے بات کرنے کی اجازت طلب کی تو اسپیکر نے انکار کر دیا۔

اپوزیشن کی جانب سے پہلے نشستوں پر کھڑے ہو کر احتجاج کیا اور نعرے بازی کی گئی، بعد میں اپوزیشن ارکان نے شدید نعرے بازی کرتے ہوئے اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کر لیا ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں۔ اپوزیشن کے شور شرابے کے باوجود اسپیکر نے رائے شماری کے بعد بل منظور کرلیا۔

News Code 1905080

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 11 =