ایران کی 40 سالہ ترقی اور پیشرفت پر عالمی اداروں کی ایک نظر

اسلامی جمہوریہ ایران نے دشمنوں کی طرف سے اقتصادی پابندیوں کے باوجود گذشتہ 40 برس میں مختلف شعبوں میں شاندار ترقی اور پیشرفت حاصل کی ہے۔ عالمی اداروں کی رپورٹس کی روشنی میں چالیس سالہ صعود نامی کتاب میں ایران کی چالیس سالہ پیشرفت کی شاندار عکاسی کی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران نے دشمنوں کی اقتصادی پابندیوں کے باوجود گذشتہ 40 برس میں مختلف شعبوں میں شاندار ترقی اور پیشرفت حاصل کی ہے۔ عالمی اداروں کی رپورٹس کی روشنی میں  چالیس سالہ صعود نامی کتاب میں ایران کی چالیس سالہ پیشرفت کی شاندار عکاسی کی گئی ہے۔

40 سالہ صعود نامی کتاب نو فصلوں اور 230 صفحات پر مشتمل ہے کتاب کے مؤلفین میں سید محمد حسین راجی اور سید محمد رضا خاتمی شامل ہیں۔ البتہ اس کتاب کی تدوین میں 70 افراد دیگر بھی شامل ہیں جنھوں نے گذشتہ چالیس برسوں میں ایران کی ترقی اور صعود کے بارے میں  مختلف عالمی اداروں کی رپورٹس کو جمع کیا ہے۔

چالیس سالہ صعود نامی کتاب میں عالمی اداروں کی رپورٹس کے حوالے سے نقل کیا گیا ہے کہ ایران نے گذشتہ چالیس برسوں میں دفاعی  طاقت و قدرت وتوانائي، سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں، سماجی ناانصافی کے خاتمہ، خواتین کی کرامت ، استقلال، آزادی، جمہوریت ، طبی اور غذائی شعبوں میں خاطر خواہ ترقی کی ہے اور صنعت ، انرجی اور دیگر شعبوں میں بھی ایران پیشرفت اور ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے۔ کتاب کے مطابق ایران نے یہ سب کچھ  امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی ظالمانہ پابندیوں کے باوجود حاصل کیا ہے اور ایران کا مستقبل روشن اور تابناک ہے۔

News Code 1905074

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 0 =