پاکستان میں تعلیمی ادارے کھل گئے

پاکستان بھر میں تمام اسکول، کالج اور یونیورسٹیوں میں آج سے کورونا ایس او پیز کے تحت تدریسی عمل دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان بھر میں تمام اسکول، کالج اور یونیورسٹیوں میں آج سے کورونا ایس او پیز کے تحت تدریسی عمل دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔ اطلاعات  کے مطابق 18 جنوری سے نویں سے بارہویں تک تعلیمی سرگرمیاں شروع کی گئی تھیں تاہم ملک بھر کے تمام سرکاری، نیم سرکاری اور نجی اسکولوں میں آٹھویں جماعت اور یونیورسٹیوں میں بھی تدریسی عمل بحال ہوگیا ہے۔

حکومتی احکامات کی روشنی میں اسکولوں ، کالجز اور یونیورسٹیوں کے دروازے پر طلبہ کا کا تھرمل گن سے درجہ حرارت چیک کیا جارہا ہے، طلبا، اساتذہ اور دیگر عملے کے لئے تدریسی عمل کے دوران ماسک پہننا لازمی ہے جب کہ تدریسی عمل کے دوران انہیں ہاتھ سینیٹائز کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

News Code 1905072

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 10 =