نیٹو کا افغانستان میں موجود غیر ملکی افواج کو مئی کے بعد بھی افغانستان میں رکھنے کا اعلان

نیٹو حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان میں موجود غیر ملکی افواج مئی کی ڈیڈ لائن کے بعد بھی افغانستان میں رہیں گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نیٹو حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان میں موجود غیر ملکی افواج مئی کی ڈیڈ لائن کے بعد بھی افغانستان میں رہیں گی۔ اطلاعات کے مطابق نیٹو حکام کا کہنا تھا کہ اپریل کے آخر تک غیرملکی افواج کا افغانستان سے مکمل انخلاء نہیں ہوسکتا کیونکہ انخلاء کی شرائط پوری نہیں ہوئیں اور اب امریکہ کی نئی انتظامیہ افغان پالیسی میں ردوبدل کرنے کے ساتھ افغانستان سے جلد بازی میں نکلنے پر بھی غور کرے گی ۔ نیٹو حکام کے مطابق فروری کے نیٹو اجلاس میں بھی افغانستان سے انخلاء کی صورتحال پر بات کی جائے گی۔پچھلے سال ہونے والے ٹرمپ انتظامیہ اور طالبان معاہدے کے تحت افغانستان سےغیر ملکی افواج کا انخلاء رواں برس مئی تک مکمل ہونا ہے، افغانستان میں امریکی اہلکاروں سمیت نیٹو افواج کے تقریباً دس ہزار اہلکار موجود ہیں۔

News Code 1905068

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 14 =