مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مغربی پٹی میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے ایک فلسطینی جوان کو شہید کردیا ہے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے مغربی پٹی کے علاقہ بیت لحم میں فلسطینیوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی جوان شہید ہوگیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے اپنے اس جرم کی توجیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی جوان اسرائیلی فوج پر سرد ہتھیار سے حملہ کرنا چاہتا تھا۔

مغربی پٹی میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے ایک فلسطینی جوان کو شہید کردیا ہے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے۔
News Code 1905058
آپ کا تبصرہ