رہبر معظم انقلاب اسلامی کی  عشرہ فجر کے آغاز پر امام خمینی (رہ) کے مزار پر حاضری

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عشرہ فجر اور انقلاب اسلامی کی سالگرہ کے موقع پر بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمنی (رہ) کے مزار پر حاضر ہو کر فاتحہ خوانی کی اور انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عشرہ فجر اور انقلاب اسلامی کی کامیابی کی 42 ویں سالگرہ کے موقع پر بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمنی (رہ) کے مزار پر حاضر ہو کر فاتحہ خوانی کی اور انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے شہید بہشتی، شہید رجائی ، شہید باہنر اور شہدائے ہفتم تیر کے مزاروں پر بھی حاضر ہوکر فاتحہ خوانی کی اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے شہدائے انقلاب اسلامی کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔

News Code 1905056

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 10 =