کیوبا کا ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ / ہیلی کاپٹر میں سوار 5 افراد ہلاک

کیوبا کا ایک فوجی ہیلی کاپٹر ہچکولے کھاتے ہوئے پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کیوبا کا ایک فوجی ہیلی کاپٹر ہچکولے کھاتے ہوئے پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار 5 افراد ہلاک ہوگئے۔ 

اطلاعات کے مطابق کیوبا کی فوج کے جنگی ہیلی کاپٹر نے مشرقی صوبے ہولگوین سے گوانتانامو کے مختصر سفر کے لیے پرواز بھری تھی تاہم کچھ ہی دیر بعد ہیلی کاپٹر کا کنٹرول روم سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔

کنٹرول روم سے رابطہ منقطع ہونے پر ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا گیا جس کے دوران ہیلی کاپٹر کا ملبہ ایک پہاڑی علاقے سے مل گیا ہے۔ ملبے سے پانچوں اہلکاروں کی لاشوں کو نکال لیا گیا ہے۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

کیوبا کی فوج کے ترجمان کے مطابق حادثے کی تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

News Code 1905052

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =