مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی فوجی اڈے میں گاڑیوں میں استعمال ہونے والے اینٹی فریز کو شراب سمجھ کر پینے والے 11 اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں سے دو کی حالت نازک ہے۔
اطلاعات کے مطابق ٹیکساس کے امریکی فوجی اڈے میں 11 فوجی اہلکار اینٹی فریز کو شراب سمجھ کر پی گئے جس سے ان کی طبیعت بگڑ گئی۔ فوجیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دو کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔
امریکی فوج کے عوامی امور کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایل پاسو کے فوجی اڈے میں پیش آنے والے اس واقعے میں حال ہی میں ٹریننگ مکمل کرنے والے اہلکاروں کی طبیعت خراب ہوئی ہے۔ واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے۔
آپ کا تبصرہ