اسامہ بن لادن پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو مالی مدد فراہم  کرتے تھے

امریکہ میں سابق پاکستانی سفیر نے کہا ہے کہ وہابی دہشت گرد تنظيم القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن نواز شریف کو سپورٹ کرتے تھے اور انہیں مالی مدد بھی فراہم کرتے تھے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے  سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں سابق پاکستانی سفیر سیدہ عابدہ حسین نے کہا ہے کہ وہابی دہشت گرد تنظيم القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن نواز شریف کو سپورٹ کرتے تھے اور انہیں مالی مدد بھی فراہم کرتے تھے۔ پاکستان کا نیوکلیئر پروگرام صدر کی زیر نگرانی تھا، وزیراعظم نواز شریف لاعلم ہوتے تھے، میرا رابطہ صدر غلام اسحق خان کے ساتھ رہتا تھا کیونکہ وہ نواز شریف پر اعتماد نہیں کرتے تھے۔ 

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ القاعدہ دہشت گرد تنظیم کے رہنما  اسامہ بن لادن نے نواز شریف کو سپورٹ اور انھیں مالی مدد بھی فراہم کرتا تھا۔ 

سیدہ عابدہ حسین نے کہا کہ 1990ءمیں مجھے امریکہ میں سفیر وزیراعظم نے نہیں بلکہ صدر غلام اسحق خان نے بنایا تھا۔ صدر غلام اسحق خان نے کہا تھاکہ ہمیں نیوکلیئر پروگرام کی تکمیل کیلئے 18 ماہ لگیں گے۔ کہا گیا آپ نے 18 ماہ امریکیوں کو مصروف گفتگو رکھنا ہے اور میں نے ایسا ہی کیا۔

News Code 1905050

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 4 =