امریکہ میں نامعلوم افراد نے مہاتما گاندھی کا مجسمہ توڑدیا

بھارت کے بانی موہن داس کرم چند گاندھی کے امریکہ میں لگے مجسمے کو بعض نامعلوم افراد نے توڑ دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے بانی موہن داس کرم چند گاندھی کے امریکہ میں لگے مجسمے کو بعض نامعلوم افراد نے توڑ دیا ہے۔ 

اطلاعات کے مطابق نامعلوم افراد نے مہاتما گاندھی کے اس مجسمے کو اس کی بنیاد سے ہی اکھاڑ کر اسے نیچے پھینک دیا۔ 

یہ واقعہ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ایک شہر میں رونما ہوا ہے، جبکہ امریکہ میں موجود بھارتیوں نے واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق تقریباً 294 کلوگرام وزنی یہ پیتل کا مجسمہ شمالی کیلیفورنیا کے شہر ڈیوس میں نصب تھا۔ 

نامعلوم افراد نے اسے اس کی بنیاد سے ہی اکھاڑکر نیچے گرادیا جبکہ مجسمے کا آدھا چہرہ بھی غائب تھا۔ 

ادھر پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پارک کے ایک ملازم نے مہاتما گاندھی کے اس مجسمے کو 27 جنوری کی صبح زمین پر پڑا پایا۔ 

پولیس نے بتایا کہ اس مجسمے کو اپنی پرانی جگہ سے ہٹادیا گیا ہے اور اب اسے دوسری محفوظ جگہ پر لگایا جائے گا۔ 

News Code 1905048

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 3 =