پاکستانی وزیر خارجہ کی ٹیلیفون پر امریکی وزیر خارجہ کے ساتھ گفتگو

پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن سے ٹیلی فون پر گفتگو اور تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن سے ٹیلی فون پر گفتگو اور تبادلہ خیال کیا۔ اطلاعات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی اور امریکی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو میں باہمی دلچسپی کے امور بھی زیر غور آئے۔ شاہ محمودقریشی نے اینتھونی بلنکن کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ 

شاہ محمودقریشی نے امریکی ہم منصب کے ساتھ گفتگو میں کہاکہ پاکستان امریکہ کے ساتھ جامع شراکت داری کے قیام کے لیے پرعزم ہے۔ پاکستان،امریکہجامع مذاکرات کےذریعےافغان مسئلےکےسیاسی حل کےمتمنی ہیں۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ افغانستان میں پرتشددواقعات میں کمی لانےکی ضرورت ہے، پرتشددواقعات میں کمی سےافغان مسئلےکےپرامن سیاسی حل کی راہیں ہموار ہوں گی۔ 

News Code 1905044

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 15 =