برطانیہ کا متحدہ عرب امارات کے ساتھ براہ راست پروازوں کا سلسلہ بند کرنے کا اعلان

برطانیہ نے کورونا وائرس کی نئی قسم کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث متحدہ عرب امارات کے ساتھ براہ راست پروازوں کا سلسلہ منقطع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ نے کورونا وائرس کی نئی قسم کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث متحدہ عرب امارات کے ساتھ براہ راست پروازوں کا سلسلہ منقطع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق برطانیہ نے متحدہ عرب امارات کی براہ راست پروازیں فوری طور پر بند کردی ہیں جس کے باعث  لندن اور دبئی کے درمیان عالمی سطح پر ایک انتہائی مصروف ترین ہوائی راستہ بند ہو جائے گا۔ برطانوی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ کورونا وائرس کی نئی شکل کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے، کورونا وائرس کی یہ نئی قسم زیادہ متعدی ہے جو پرانی اقسام کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے پھیل رہی ہے۔ 

واضح رہے کہ برطانیہ اور جنوبی افریقہ میں نئی قسم کا کورونا دریافت ہوا تھا جو پرانی اقسام کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے۔

News Code 1905036

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =