پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کو 7 وکٹ سے ہرا دیا

پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کو 7 وکٹ سے ہرا دیا،، پاکستان نے 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کو 7 وکٹ سے ہرا دیا،، پاکستان نے 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔ دوسری اننگز میں مہمان ٹیم اسپن کے جادو میں پھنس گئی، نعمان علی نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ فواد عالم کو سنچری اننگ پر مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا، پاکستان نے 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے، سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 4 فروری سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

اس سے قبل کراچی ٹیسٹ میں چوتھے دن پہلے سیشن کے کھیل میں جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں  245 رنز پر آؤٹ ہوگئی،پاکستان کو میچ جیتنے کیلئے 88 رنز کا ہدف ملا۔ جسے پاکستانی ٹیم نے آسانی کے ساتھ حاصل کرلیا۔

News Code 1905035

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 5 =