بھارت میں اسرائیلی سفارتخانے کے قریب دھماکہ

بھارت کے دارالحکومت دہلی میں اسرائیلی سفارتخانے کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں وہاں موجود کئی گاڑیاں تباہ ہو گئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے دارالحکومت دہلی  میں اسرائیلی سفارتخانے کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں وہاں موجود کئی گاڑیاں تباہ ہو گئی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق نئی دہلی میں اسرائیلی سفارتخانے کے قریب کل شام پانچ بج کر پانچ منٹ پر دھماکہ ہواجس کے بعد بھارتی پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کا محاصرہ  کرکے تحقیقات شروع کردیں ۔بھارتی پولیس نے دھماکے کے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے کے نتیجے میں ابھی تک کسی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاعات نہیں ہیں ۔ بھارتی پولیس کے مطابق یہ کم شدت والا آئی ای ڈی دھماکہ تھا ۔

News Code 1905034

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 7 =