امریکہ میں داخلی دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر الرٹ جاری

امریکہ میں حالیہ صدارتی اتنخاب کے نتائج کو تسلیم کرنے سے انکاری حلقوں کی جانب سے ممکنہ داخلی دہشت گردی کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں حالیہ صدارتی اتنخاب کے نتائج کو تسلیم کرنے سے انکاری حلقوں کی جانب سے ممکنہ داخلی دہشت گردی کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ کے محکمۂ داخلہ کے جاری کردہ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ برس نومبر میں ہونے والے انتخابات کے نتائج کو مسترد کرنے والے افراد اور گروہوں کی جانب سے دہشت گردی یا تشدد کی کارروائی ہوسکتی ہے۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے6 جنوری کو کیپیٹل ہل پر صدر ٹرمپ کے حامیوں کا حملہ ہونے کے بعد اس حوالے سے پہلے بھی خبردار رہنے کا انتباہ جاری کیا جاتا رہا ہے۔ اس واقعے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے تھے جب کہ اس حملے کے بعد صدر بائیڈن کی تقریب حلف برداری میں غیر معمولی سکیورٹی انتظامات  کیے گئے  تھے ۔ تقریب کی سکیورٹی  کے لیے امریکی دارالحکومت میں مکمل کرفیو بھی نافذ کرنا پڑا اور20 ہزار سے زائد سکیورٹی اہل کار تعینات کیے گئے تھے۔

امریکی محکمہ داخلہ کی ممکنہ دہشت گردی سے متعلق ایڈوائزی میں کہا گیا ہے کہ موصول ہونے والی معلومات کے مطابق نظریاتی محرکات کی بنا پر بعض شر پسند عناصر تشدد پر اکسانے کی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  یہ وہی شرپسند عناصر ہیں جو  موجودہ حکومت کا قانونی اختیار تسلیم نہیں کرتے، انہیں انتقال اقتدار پر بھی اعتراضات ہیں اور اسی طرح کے اپنے دیگر غلط تصورات پر بضد ہیں۔

News Code 1905031

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =