جنوبی افریقہ میں کورونا کی نئی قسم تیزی سے پھیل رہی ہے

عالمی ادارہ صحت " ڈبلیوایچ او"  کے مطابق جنوبی افریقہ میں کورونا کی نئی قسم سے افریقہ میں کورونا کی دوسری لہر طویل ہوسکتی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت " ڈبلیوایچ او"  کے مطابق جنوبی افریقہ میں کورونا کی نئی قسم سے افریقہ میں کورونا کی دوسری لہر طویل ہوسکتی ہے۔ ڈبلیوایچ او کے مطابق جنوبی افریقہ میں موجود کورونا کی نئی قسم کی 6افریقی ممالک میں تشخیص ہوچکی ہے، نیا کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔

ڈبلیوایچ او نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ جنوبی افریقہ میں موجود کورونا کی نئی قسم دیگر ممالک میں بھی موجود ہوسکتی ہے۔

واضح  رہے کہ جنوبی افریقہ میں ملنے والے وبائی کورونا وائرس کی نئی اور زیادہ متعدی قسم کی پہلی بار امریکہ میں بھی تصدیق ہوگئی ہے۔

News Code 1905029

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 13 =