پاکستانی فوج کے سربراہ دو روزہ دورے پرقطر پہنچ گئے

پاکستانی فوج کے رابطہ عامہ " آئی ایس پی آر" کے مطابق پاکستانی فوج جنرل قمرجاوید باجوہ دو روزہ دورے پرقطرپہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے رابطہ عامہ " آئی ایس پی آر" کے مطابق پاکستانی فوج جنرل قمرجاوید باجوہ دو روزہ دورے پرقطرپہنچ گئے ہیں۔ پاکستانی فوج کے سربراہ نے قطر کے بادشاہ شیخ تمیم بن حمد آل ثانی اور قطر کے دیگر اعلی حکام کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کریں گے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ دو روزہ دورے پرقطرپہنچے۔ آرمی چیف نے احمد بن محمد ملٹری کالج کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا مشاہدہ کیا اورپاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹ کی تربیت کے معیارکی تعریف کی۔

آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف کی امیرقطرشیخ تمیم بن حمد آل ثانی سمیت عسکری قیادت سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔ ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی ، دفاعی اورسکیورٹی تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقاتوں کے دوران علاقائی جیو پولیٹیکل صورتحال پر بھی بات ہوئی۔

آئی ایس پی آرکے مطابق قطری قیادت کی طرف سے باہمی اسٹریٹجک نوعیت کے تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

News Code 1905024

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 2 =