پاکستان کو جنوبی افریقہ پر 88 رنز کی برتری حاصل

کراچی ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے دن کے اختتام پر پاکستان کو 88 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کراچی ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے دن کے اختتام پر پاکستان کو 88 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن پاکستان کی قومی ٹیم نے فواد عالم کی سنچری کی بدولت جنوبی افریقہ کے خلاف 88 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے جب کہ دن کے اختتام تک قومی ٹیم نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز بنالیے ہیں۔

پاکستان نے 33 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر آج اپنی پہلی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا تو اظہر علی اور فواد عالم نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی ٹیم کو مشکل صورت حال سے نکالا اور 94 رنز کی شراکت قائم کی تاہم اظہر علی 51 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

اظہر علی کے بعد فواد عالم کا ساتھ نبھانے محمد رضوان میدان میں اترے تاہم وہ بھی 33 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جب کہ فہیم اشرف نے ساتویں وکٹ پر 102 رنز کی شراکت قائم کی، اس دوران فواد عالم نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی تیسری سنچری مکمل کی جب کہ فہیم اشرف نے نصف سنچری بنائی جس کے بعد 278 رنز پر فواد عالم 109 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے اور کچھ ہی دیر بعد فہیم اشرف بھی 64 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

گزشتہ روز جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 220 رنز بنائے تھے، پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 3 جب کہ ڈیبیو کرنے والے نعمان علی اور شاہین شاہ آفریدی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

News Code 1905006

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 5 =