پاکستان کی اپوزیشن جماعتیں حکومت کے لئے کوئي خطرہ نہیں

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کارکنوں سے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد " پی ڈی ایم " عملی طورپرختم ہوچکا ہے، انہوں نے جلسوں پرپورا زورلگا کردیکھ لیا عوام ان کے ساتھ نہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کارکنوں سے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد " پی ڈی ایم " عملی طورپرختم ہوچکا ہے، انہوں نے جلسوں پرپورا زورلگا کردیکھ لیا عوام ان کے ساتھ نہیں۔  وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی واتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، وزیراعظم نے اہم حکومتی فیصلوں سے متعلق پارلیمانی پارٹی کواعتماد میں لیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پی ڈی ایم عملی طورپرختم ہوچکی ہے، انہوں نے جلسوں پرپورا زورلگا کردیکھ لیا عوام ان کے ساتھ نہیں، یہ الیکشن کمیشن میں ہمیں پھنسانا چاہتے تھے، خود پھنس گئے، آپ بے فکررہیں، اپوزیشن ہمارے لیے کوئی مسئلہ نہیں۔

News Code 1905003

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 10 =