امریکی صدر جوبائیڈن اور روسی صدر کی ٹیلیفون پر گفتگو

امریکی صدر جوبائیڈن اور روسی صدر ولادیمیر پوتین کے درمیان پہلا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن اور روسی صدر ولادیمیر پوتین کے درمیان پہلا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق جوبائیڈن نے روسی صدر پوتین سے کہا کہ امریکہ روسی جارحیت کیخلاف یوکرائن کی حمایت کرتا ہے۔

واضح رہے کہ دو دن قبل برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اور امریکی صدر جوبائیڈن کے درمیان بھی ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا، بورس جانسن نے جوبائیڈن کو صدر بننے پر مبارکباد دی تھی۔ اس سے قبل جرمن چانسلر انگلا مرکل نے امریکی صدر جو بائیڈن سے ٹیلیفون پر گفتگو میں ان کو صدارتی منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ ادھر چینی صدر نے کہا ہے کہ امریکہ کے نئے صدر کو سابق صدر ٹرمپ کی یکطرفہ پالیسیوں سے سبق سیکھنا چاہیے۔

News Code 1905002

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 2 =