کراچی میں نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف پولیس کمانڈوزتعینات

کراچی میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کے کھیل کے لیے دونوں ٹیمیں نیشنل اسٹیڈیم پہنچ گئیں، اسٹیڈیم کے اطراف پولیس کمانڈوز اور شارع فیصل سے نیشنل اسٹیڈیم تک پولیس جگہ جگہ تعینات ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کراچی میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کے کھیل کے لیے دونوں ٹیمیں نیشنل اسٹیڈیم پہنچ گئیں، اسٹیڈیم کے اطراف پولیس کمانڈوز اور شارع فیصل سے نیشنل اسٹیڈیم تک پولیس جگہ جگہ تعینات ہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق لیاقت آباد سے حسن اسکوائر فلائی اوور، نیشنل اسٹیڈیم روڈ جانیکی اجازت نہیں ہوگی، جبکہ ایکسپو موڑ سے نیشنل اسٹیڈیم جانے کی بھی اجازت نہیں ہے اور نیشنل اسٹیڈیم فلائی اورر بھی ٹریفک کے لئے بند ہوگا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کارساز سے اسٹیڈیم سگنل صرف چھوٹی گاڑیوں کے لئے کھلا رہیگا، ڈالمیا روڈ، ملینیئم سے اسٹیڈیم سگنل تک چھوٹی گاڑیوں کے لئے کھلا ہوگا،یونیورسٹی روڈ، نیوٹاؤن سے اسٹیڈیم سگنل تک چھوٹی گاڑیوں کو جانے کی اجازت ہوگی ۔

ٹریفک پولیس کے مطابق سہراب گوٹھ سے نیپا تک ،لیاقت آباد 10نمبر سے حسن اسکوائرتک ، کارساز سے اسٹیڈیم اور پی پی چورنگی سے یونیورسٹی روڈ پر ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند ہے جبکہ ملینیئم تا نیوٹاؤن سڑک ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کے لئے بند ہے۔

News Code 1904999

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 2 =