برطانیہ میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہوگئی

برطانیہ میں کورونا کے خلاف ویکسین کا استعمال اور مختلف پابندیوں کے باوجود اموات اور مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ میں کورونا کے خلاف ویکسین کا استعمال اور مختلف پابندیوں کے باوجود اموات اور مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ برطانیہ میں کورونا وائرس سے اموات ایک لاکھ سے بڑھ گئیں۔ جس کے بعد برطانیہ کورونا سے ایک لاکھ اموات والا پانچواں ملک بن گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ڈسٹرکٹ بریڈفورڈ میں 1 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد برطانیہ کورونا سے ایک لاکھ اموات والا پانچواں ملک بن گیا۔

برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ اسکول کھولنے کا فیصلہ انفیکشن کی شرح دیکھ کر کیا جائے گا۔ دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس سے محفوظ نہیں۔ کورونا کے مریضوں اور اس سے اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ 

News Code 1904997

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =