ایران کی سینٹرل بینک کے سربراہ کا دورہ عمان / امریکی دباؤ ناکام

اسلامی جمہوریہ ایران کی سینٹرل بینک کے سربراہ عمان کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے ایران اور عمان کے اقتصادی اور تجارتی تعلقات میں فروغ پر تاکید کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سینٹرل بینک کے سربراہ عبدالناصر ہمتی عمان کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے ایران اور عمان کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو  فروغ  دینے پر تاکید کی ہے۔ ہمتی نے عمان کے مرکزی بینک کے سربراہ کے ساتھ ملاقات کے علاوہ عمان کے وزیر خارجہ سے بھی ملاقات اور گفتگو کی، اس ملاقات میں عمان کے وزیر خارجہ نے ایران کو خطے کا اہم اور با اثر ملک قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران اور عمان کے تعلقات بہت گہرے اور عمیق ہیں اور عمان ایران کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

ایران کے مرکزی بینک کے سربراہ نے عمان کے تجارت اور صنعت کے وزیر کے ساتھ بھی مذاکرات کو دونوں ممالک کے لئے مفید قراردیا۔ ہمتی نے کہا کہ امریکہ کی ایران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی ناکام ہوچکی ہے لہذا دونوں ممالک کے درمیان تعاون بہت ضروری ہے۔ ایرانی بینک کے سربراہ آج عمان کی مرکزی بینک کے سربراہ کے ساتھ ملاقات کا سلسلہ جاریر کھیں گے۔

News Code 1904993

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha