مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب میں مغربی تمدن کے فروغ کے طلاق کی شرح میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے اور ہر دس میں سے 3 شادیوں کا انجام طلاق کی صورت میں نکل رہا ہے۔
اطلاعات کے مطابق سعودی عرب میں مغربی اور امریکی ثقافت کے فروغ کے بعد شادیوں کی ناکامی کی شرح میں خوفناک اضافہ دیکھا جارہا ہے اور ہر دس میں سے 3 شادیوں کا انجام طلاق کی صورت میں نکل رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق خلیجی عرب ممالک خاص طور پر سعودی عرب میں طلاق کے واقعات بڑھ گئے ہیں۔
سعودی محکمہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں ہر ایک گھنٹے میں طلاق کے 7 واقعات ریکارڈ پر آرہے ہیں۔ اس طرح ہر روز 168 جوڑے الگ ہوتے ہیں اور اگر اسے سالانہ بنیادوں پر دیکھا جائے تو یہ 61 ہزار 320 بنتا ہے۔ اس طرح ہر 10 شادیوں میں سے 3 کا نتیجہ طلاق کی صورت میں برآمد ہورہا ہے۔ جس کا مطلب یہ ہے کہ ایک تہائی شادیاں ناکام ہورہی ہیں۔ سعودی محکمہ شماریات کے مطابق ایک سال میں طلاق کے واقعات سے کم و بیش 3.5 ارب ریال سے زیادہ کا مالی نقصان ہوا ہے۔
آپ کا تبصرہ