اٹلی کے وزیر اعظم  اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے

اٹلی کے وزیر اعظم گوئسیپ کونٹے کورونا وائرس پر قابو پانے میں ناکامی پر عوامی مظاہروں کے بعد اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرزکے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  اٹلی کے وزیر اعظم گوئسیپ کونٹے کورونا وائرس پر قابو پانے میں ناکامی پر عوامی مظاہروں کے بعد اپنے عہدے سے  مستعفی ہوگئے۔ 

اطلاعات  کے مطابق اٹلی کے وزیراعظم گوئسیپ کونٹے نے کورونا وبا پر ناقص کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے صدر سرجیو ماتا ریلا کو اپنا استعفیٰ پیش کردیا تاہم صدر نے انہیں نئی حکومت کی تشکیل تک کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

اٹلی کے وزیراعظم کو کورونا وبا کٰیخلاف غیر مؤثر پالیسی اختیار کرنے پر شدید عوامی دباؤ کا سامنا تھا۔ 85 ہزار سے زائد افراد کی کورونا وائرس سے ہلاکت پر ملک بھر میں ہنگامے پھوٹ پڑے تھے۔

مظاہرین نے وزیراعظم گوئسیپ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا جس سے اُن کی کمزور اتحادی حکومت کے استحکام میں مشکلات بڑھ گئی تھیں اور دو روز قبل ہی صدر نے حکومت کو مضبوط کرنے پر زور دیا تھا۔

صدر کی واضح ہدایت کے باوجود وزیراعظم اتحادیوں کو منانے میں ناکام رہے اور سینیٹ میں اپنی اکثریت کھو بیٹھے جس کے بعد اُن کے پاس مستعفی ہونے کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں بچا تھا۔

News Code 1904991

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 1 =