مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ/ پائلٹ ہلاک

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے یوم جمہوریہ کی تقریبات سے قبل انڈین ایئر فورس کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک اور ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے یوم جمہوریہ کی تقریبات سے قبل انڈین ایئر فورس کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک اور ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے یوم جمہوریہ کی مناسبت سے تقریبات کی تیاریاں جاری تھیں، اس دوران بھارتی فضائیہ کا ایڈوانس لائٹ ہیلی کاپٹر دھروو لکھن پور کے علاقے میں ہنگامی لینڈنگ کرتے ہوئے زمین سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا۔

حادثے میں پائلٹ ہلاک اور معاون پائلٹ شدید زخمی ہوگیا دونوں کو پٹھان کوٹ کے ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں معاون پائلٹ کی حالت نازک ہونے کے باعث انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا ہے۔

News Code 1904989

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 6 =