چين کا  امریکہ کو نئی سرد جنگ سے باز رہنے کا انتباہ

چین کے صدر نے بائیڈن انتظامیہ کو انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو نئی سردجنگ سے باز رہنا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کے صدر شی جین پینگ نے بائیڈن انتظامیہ کو انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو نئی سردجنگ سے باز رہنا چاہیے۔ صدر شی جین پینگ کا عالمی اقتصادی فورم سے خطاب میں کہنا تھا کہ بیجنگ اور اس کے اقتصادی ماڈل کیخلاف محاذ آرائی کی کوشش نئی سردجنگ کو جنم دے سکتی ہے۔

اس سے قبل امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا تھا کہ وہ پہلے ہی برس عالمی اجلاس بلائیں گے، چین جیسی مطلق العنان حکومتوں کیخلاف جمہوریتوں کا محاذ بنائیں گے، چین کے صدر نے امریکہ کا نام لیے بغیر کہا کہ ایسا اقدام مسلح تنازعے کی راہ ہموار کرے گا۔

News Code 1904983

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 1 =