تہران اور بیجنگ کے دوستانہ تعلقات بین الاقوامی حالات سے متاثر نہیں ہوں گے

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے چین کی قومی کانگریس کے سربراہ سے آن لائن گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور چین کے دوستانہ تعلقات بین الاقوامی حالات اور شرائط سے متاثر نہیں ہوں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے چین کی قومی کانگریس کے سربراہ  جان لی شو سے آن لائن گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور چین کے دوستانہ تعلقات بین الاقوامی حالات اور شرائط  سے متاثر نہیں ہوں گے۔

اطلاعات کے مطابق اس ویڈيو کانفرنس میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے دونوں ممالک کے مضبوط اور مستحکم تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک اور مستقل ممالک کام ستقبل تابناک ہے اور ایشیائی ممالک میں ثقافتی، تاریخی ، سماجی اور اقتصادی شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کے بیشمار مواقع ہیں۔ قالیباف نے کہا کہ تہران اور بیجنگ کے دوستانہ تعلقات بین الاقوامی حالات سے متاثر نہیں ہوں گے اور دونوں ممالک کے باہمی و دوستانہ تعلقات میں مشترکہ اور قومی مفادات کو ملحفوظ رکھا جائےگا۔

اس ملاقات میں جان لی شو نے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو فروغ دینے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے پارلیمانی تعلقات بڑی اہمیت کے حامل ہیں۔ چین کی قومی کانگریس کے سربراہ  نے امریکہ کی طرف سے دوسرے ممالک کے خلاف پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کا ارتکاب کررہا ہے جس سے عالمی امن کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔ جان لی شو نے دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں امیرکہ کی مداخلت کی بھی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ عالمی سطح پر عدم استحکام پیدا کررہا ہے۔

News Code 1904976

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 2 =