پاکستان کے وزیر ہوابازی نے مولانا فضل الرحمن کو پاکستان کا سب سے بڑا شیطان قراردیدیا

پاکستان کے وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں شیطان کے نائب بھی موجود ہیں، شیطان کبھی پی ڈی ایم اور کبھی ایم آر ڈی کی صورت میں سامنے آتے ہیں، پاکستان میں سب سے بڑے شیطان کا نام فضل الرحمان ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں شیطان کے نائب بھی موجود ہیں، شیطان کبھی پی ڈی ایم اور کبھی ایم آر ڈی کی صورت میں سامنے آتے ہیں، پاکستان میں سب سے بڑے شیطان کا نام فضل الرحمان ہے۔ غلام سرور خان نے یہ بات حسن ابدال میں ترقیاتی کاموں کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہی۔ انہوں ںے 9 کروڑ 50 لاکھ روپے کی لاگت سے گیس کی فراہمی اور 72 لاکھ 50 ہزارروپے کی لاگت سے بجلی کی فراہمی کے منصوبہ کا  افتتاح کیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عوام پاکستان کی ترقی کے لیے مخلص اور ملکی دشمن قیادت کو پہچانیں، شیطان کا کام ورغلانا ہے، پاکستان میں شیطان کے نائب بھی موجود ہیں، شیطان کبھی پی ڈی ایم اور کبھی ایم آر ڈی کی صورت میں سامنے آئے، پاکستان میں سب سے بڑے شیطان کا نام مولانا فضل الرحمان ہے جس کا کام عوام کو ورغلانا ہے، اللہ تعالی ملا فضل الرحمان جیسے شیطان سے محفوظ رکھے۔

غلام سرور خان نے کہا کہ لیاقت علی خان اور قائداعظم کو حکومت میں آنے کا ایک ایک موقع ملا اور انہوں ںے پاکستان کے بارے میں سوچا لیکن جنہیں تین تین بار موقع ملا انہوں نے اپنی اولادوں کا سوچا، ہم انسان ہیں ہم سے غلطی ہوسکتی ہے لیکن ہم نے عوام کا خون نہیں چوسا، پی آئی اے کا 462 ارب کا خسارہ کن کے پیٹوں میں گیا ہے؟ یہ ان کی 35 سال کی لوٹ مار کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک ہزار بندوں کو جعلی ڈگریوں اور سفارشی نوکریاں کس نے دیں؟ جو شخص جعلی لائسنس پر سوزوکی نہیں چلاسکتا وہ یہاں جہاز چلا رہا ہے، ہم نے لوگوں کی جان بچانے کی غرض سے جعلی لائسنس والوں کے خلاف آواز اٹھائی۔

News Code 1904967

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 0 =