اسرائیل نے متحدہ عرب امارات میں اپنا سفارتخانہ باضابطہ طور پر کھول دیا

غاصب صہیونی حکومت نے متحدہ عرب امارات میں اپنا سفارتخانہ باضابطہ طور پر کھول دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ غاصب صہیونی حکومت نے متحدہ عرب امارات میں اپنا سفارتخانہ باضابطہ طور پر کھول دیا ہے۔  اسرائیلی سفارت کار ایتن نا ایح متحدہ عرب امارات میں اسرائیل ناظم الامور کے فرائض انجام دیں گے۔

دونوں ملکوں کے درمیان گزشتہ سال اگست میں سازشی  معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت سفارتی تعلقات استوار ہوئے تھے۔ اس معاہدے میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ثالثی کا کردار ادا کیا تھا۔

ادھر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی کابینہ نے اسرائیل کے شہر تل ابیب میں اپنا سفارتخانہ کھولنے کی منظوری دے دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق امارات کی حکومت نے تل ابیب میں سفارتخانہ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ امارات، بحرین اور بعض دیگر عرب ممالک نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرکے فلسطینیوں کی پشت میں خنجر گھونپ دیا ہے۔

News Code 1904965

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 2 =