پاکستان کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مذہبی مقامات کے تحفظ کی قرارداد منظور

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں " مذہبی مقامات کے تحفظ کے لیے امن اور رواداری کی ثقافت کو فروغ " دینے سے متعلق پاکستان اور دیگر ممالک کی پیش کردہ قرارداد منظور کرلی گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی سفارتخانہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں " مذہبی مقامات کے تحفظ کے لیے امن اور رواداری کی ثقافت کو فروغ "  دینے سے متعلق پاکستان اور دیگر ممالک کی پیش کردہ قرارداد منظور کرلی گئی۔ اطلاعات کے مطابق جنرل اسمبلی نے 'مذہبی مقامات کے تحفظ کے لیے امن اور رواداری کی ثقافت کو فروغ' دینے سے متعلق پاکستان اور اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے متعدد ممالک کی جانب سے پیش کردہ قرارداد متفقہ طور پر منظور کی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق یہ قرارداد مذہبی مقامات کے تحفظ، بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ اور مذہب یا عقیدے کی بنیاد پر عدم رواداری کا مقابلہ کرنے کے لیے پاکستان کی جاری سفارتی کوششوں کا حصہ ہے۔ قرارداد میں مذہب یا عقیدے کی بنیاد پر ہر طرح کے تشدد، امتیازی سلوک، عدم برداشت، مذہبی منافرت اور مذہبی مقامات پر حملوں اور مذہب کی جبری تبدیلی کی مذمت کی گئی ہے۔

News Code 1904963

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 14 =